پاکستان
24 ستمبر ، 2015

دریائےچناب اور دریائےراوی میں نچلے درجےکا سیلاب، پی ڈی ایم اے

 دریائےچناب اور دریائےراوی میں نچلے درجےکا سیلاب، پی ڈی ایم اے

لاہور......حالیہ بارشوں کےسبب دریااورپہاڑی ندی نالےپھربپھرنےلگے۔کئی مقامات پر سیلاب کی صورتحال پیداہوگئی۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق دریائےچناب میں خانکی اورقادرآباد جبکہ دریائے راوی میں جسڑ کےمقامات پر نچلےدرجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق دریائے چناب میں خانکی کے مقام پرپانی کا بہاؤایک لاکھ38ہزار964کیوسک اورقادرآباد کے مقام پرایک لاکھ48ہزار140کیوسک ہے،اسی طرح دریائے راوی میں جسڑ کےمقام پرپانی کابہاؤ62ہزار652کیوسک ہے،ان تینوں مقامات پر نچلے درجےکا سیلاب ہے۔

نالہ بین میں پانی کا بہاؤ2ہزار570کیوسک،جبکہ نالہ ایک میں2ہزار170کیوسک ہے،ان مقامات پربھی نچلے درجےکاسیلاب ہے،صوبے کےباقی تمام دریا اور ندی نالےمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔

مزید خبریں :