24 ستمبر ، 2015
ٹوکیو......بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے ، جس کی بڑی وجہ ورزش اور دوسری سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا ہے لیکن ایک معمر جاپانی شخص ایسے لوگوں کیلئے ایک مثال ہے۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے 105سالہ ہیڈیکی چی نے100میٹر کی ریس میں حصہ لیا اور 42اعشاریہ 22سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ہیڈیکی چی نے یہ ریکارڈ جاپان میں 105برس کی عمر کے معمر افراد کے درمیان ہونے والی ریس میں قائم کیا جبکہ اس عمر میں ان کی پھرتی اور تیزرفتاری نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔