28 ستمبر ، 2015
بیجنگ ......سمندری طوفان کا رخ چین کی طرف ہوگیا ہے اورچین کے ساحل پر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں، مشرقی صوبوں میں طوفان کے باعث حفاظتی انتظامات کیے جارہے۔
ڈوجون نامی طوفان چین کے ساحلوں پر ڈیرہ ڈال رہا ہے، لہریں زور پکڑ رہی ہیں، محکمہ موسمیات کہتا ہے کہ 6 میٹر تک بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
حفاظتی اقدامات کیلئے سمندری علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے، اور شہریوں کو سمندر میں جانے اور مچھلیوں کے شکار سے روکا جا رہاہے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے کشتیاں بندرگاہوں پرکھڑی کر دی گئی ہیں۔