28 ستمبر ، 2015
نیو یارک......۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا چاہے کتنا طاقتور ہو جائے، دنیا کے مسائل تنہا حل نہیں کرسکتا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کے دوران انھوں نے اپنے خطاب میں شامی بحران سے لیکر یوکرین اور دیگر معاملات پر روسی مداخلت پر بھی اظہار خیال کیا۔
ادھر وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہسے ملاقات میں بھارتی جارحیت کی شکایت کی،اور کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔
واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان نیو یارک میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے انہیں بھارت سے تعلقات کے حوالے سے اپنے وژن سے آگاہ کیا ،اور کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت سے با مقصد مذاکرات چاہتا ہے۔
جان کیری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ صدر اوباما آپ سےواشنگٹن میں ملاقات کے منتظر ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے سانحہ بڈھ بیر کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
نواز شریف نے کوریا کے صدر پارک گیون ہائے سے بھی ملاقات کی، دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تجارت بڑھانے، پاک کوریا اسٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کرنے اور سلامتی کونسل اصلاحات کی ضرورت پر دیا۔
وزیر اعظم نے سنیگال کے صدر میکے سیل سے بھی ملے۔ وزیر اعظم سے عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عالمی بینک سے مالی تعاون کی درخواست کی۔