28 ستمبر ، 2015
نیو یارک.......نیو یارک میں امریکی صدر براک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سلامتی کونسل میں توسیع کی بھارتی کوششوں کی امریکی حمایت پر صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریتوں کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے یقین دلایا کہ بھارت دہشت گردی کے خاتمے، ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ اور محفوظ توانائی کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔