29 ستمبر ، 2015
نیویارک.......مشہور زمانہ سانگ’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ اسی (80) سال بعد عوامی ملکیت بن گیا۔
برتھ ڈے پارٹیاںموج ، مستی، ہلا گلا اور خوب مزا کے بغیر ادھوری ہیں اور اگر ہیپی برتھ ڈے سانگ نہ ہو؟؟؟ یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کیک بنا مٹھاس۔
ہیپی برتھ ڈے سانگ کے بارےکہا جاتا ہے کہ یہ گانا سب سے پہلے اٹھارہ سو ترانوے میں ایک ٹیچر پیٹی ہل نے کمپوز کیا لیکن اس کے lyrics تھے’’ گڈ مارننگ ٹو یو ، گڈ مارننگ ٹو یو، گڈ مارننگ ٹویو ڈئیر چلڈرن، گڈ مارننگ ٹو آل’’۔
انیس سو ایک میں پہلی مرتبہ گڈ مارننگ ٹو آل کے میوزیکل نوٹس شائع ہوئے۔اور انیس سو گیارہ میں دی ایلمنٹری ورکر اینڈ ہز ورک میں ہیپی برتھ ڈے سانگ کے مکمل لیرکس چھاپے گئے۔
ہیپی برتھ ڈے سانگ کے حقوق 1935 سے پیٹی ہلز کے پاس تھے جو اس نے بعد میں ایک کمپنی کو فروخت کردیے۔ویسے تو یہ گانا غیر قانونی طور پر پوری دنیا گاتی ہے لیکن اب عدالتی فیصلہ آگیا ہے اور ہیپی برتھ ڈے سانگ قانونی طور پر عوامی ملکیت بن گیا ہے۔