دنیا
29 ستمبر ، 2015

جھوٹ بولنے پر برطانوی صحافی مظہر محمود کی خلاف فرد جرم عائد

جھوٹ بولنے پر برطانوی صحافی مظہر محمود کی خلاف فرد جرم عائد

لندن ......پاکستانی کرکٹر کو سٹے بازی میں پھانسنے والے مظہر محمود پر برطانوی پاپ اسٹارٹیولیسا کو بالی ووڈ میں کام دینے کا جھانسا دینے،کوکین پلانے کی پیشکش کرنے ،غلط بیانی اور جھوٹ بولنے پرپولیس نے فرد جرم عائد کردی ہے۔

برطانوی پولیس نے میگزین نیوز آف دی ورلڈ کیلئے خفیہ رپورٹنگ کرنیوالے برطانوی صحافی مظہر محمود پر انصاف کا راستہ روکنے پر چارج کیا گیا ہے،وہ اس سے قبل جعلی شیخ بن کر فٹبال کلب کی بولی بھی لگاچکے ہیں۔

مظہر محمود وہی صحافی ہیں جو پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ ،محمد آصف اور محمد عامر کی اسپاٹ فکسنگ سامنے لائے تھے ،اس حوالے سے خبر دینے والا میگزین نیوز آف دی ورلڈ اب شائع ہونا بند ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :