21 مئی ، 2012
صنعا…این جی ٹی…مو جودہ دور میں جہاں ایک طرف چلتی کاروں کے اوپر سے نو جوان چھلانگیں لگاتے نظر آتے ہیں وہیں یمن میں ایک ایسا قبیلہ بھی مو جود ہے جن کا اونچی چھلانگیں لگانا ایک قدیم روایتی کھیل ہے لیکن گاڑیوں کے بجائے قد آور ریگستانی اونٹوں کے اوپر سے۔اس قبیلے کے نوجوان صدیوں پرانے اس کھیل کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے ریگستان میں کھڑے ایک یا اس سے زائد اونٹوں کے اوپر سے چھلانگیں لگاتے ہیں۔ دنیا بھر سے سیاح ان کھلاڑیوں کو اونٹوں کے اوپر سے چھلانگیں لگا تا دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کر تے اور ان کی مہارت سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔