21 مئی ، 2012
پیرس…این جی ٹی…فرانس سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھ اور پیروں سے محروم ایک شخص نے سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے دنیا کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔43سالہ Philippe Croizon نامی یہ شخص پیدائشی معذور نہیں بلکہ ایک حادثے نے انہیں دونوں ہاتھ پاؤں سے محروم کردیا تھالیکن انہوں اپنی اس معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا ۔Croizonنے دنیا کے گرد اپنے سفر کا آغاز بحراالکاہل کے جزیرےPapua New Guineaسے ایشیائی ملک انڈونیشیا تک کا12میل فاصلہ طے کرتے ہوئے کیا ہے جس کے بعد مزید تین مرحلوں میں وہ دنیا کے دیگر برّاعظموں کو تیراکی کرتے ہوئے ملانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پانچ برّ اعظمو ں کے سمندر کاراستہCroizonدومصنوعی ٹانگوں کیساتھ فلپرز(پینگوئن جیسے جوتے)جوڑ کر طے کررہے ہیں جس میں انکی مدد کیلئے معاون بھی مو جود ہے۔واضح رہے کہ اپنے جسمانی طاقت میں اضافے کے لیے کوروئیزون ہفتے میں30گھنٹے پیراکی کرتے ہیں اور اس سے قبل فرانس سے انگلستان تک 22میل طویل انگلش چینل24گھنٹے میں عبور کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔