کاروبار
01 اکتوبر ، 2015

اگست کی نسبت ستمبر میں افراط زر کی شرح میں 0.1 فی صد کمی

اگست کی نسبت ستمبر میں افراط زر کی شرح میں 0.1 فی صد کمی

کراچی.......اگست کی نسبت ستمبر میں افراط زر کی شرح میں اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ ماہ پیاز، دال ماش، چائے ، آلو، تازہ سبزیوں، چنے کی دال اور گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

چیف شماریات افسر آصف باجوہ نے اسلام آبادمیں ماہانہ بریفنگ میں میڈیاکوبتایاکہ ستمبر میں مرغی، ٹماٹر، تازہ پھلوں، انڈوں اور کھانے کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔

انہوں نےبتایاکہ مردم شماری اور خانہ شماری کے لئے6کروڑ بیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیےگئےہیں اورآئندہ سال مارچ میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :