02 اکتوبر ، 2015
بیجنگ ......چین میں 66ویں نیشنل ڈے کی تقریبات پورے جوش و خروش سے منائی گئی ، اسی سلسلے میں شمالی چین کے صوبے ہیبی میں 66جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
چین کے شہرQinhuangdaoمیں ہونے والی شاندار تقریب میں 66نوجوان جوڑوں نے روایتی انداز میں شادی کی ،دلکش لال رنگ کے عروسی لباس میں دلہنیں اور لال کوٹ میں دولہانہایت خوش دِکھائی دئیے اور تمام رسمیں ملکر پوری کیں۔
اس موقع پر نئے جوڑوں کے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کیلئے ہال میں رشتہ داروں اوردیگر مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔