02 اکتوبر ، 2015
کراچی.......پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کرنےکیلئے پنک ربن ویک منایا جارہا ہے۔چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی مہم پہلی بار امریکا میں 1985میں شروع کی گئی ۔
دنیا بھر میں یہ سرطان خواتین میں سب سے زیادہ ہونے والے سرطان کی قسم ہے ۔ایشیا میں اس مرض کی سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ہے،اور یہاں ایک اندازے کے مطابق ہر سال چالیس ہزار خواتین اس مرض میں مبتلاہو کر اپنی جان گنوا بیٹھتی ہیں۔ہر نو میں سے ایک خاتون پر اس مرض کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جن میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر بیماری کی ابتدا میں ہی تشخیص ہوجائے تو مریض کی جان بچانے کےامکانات نوے فی صد تک بڑھ جاتے ہیں،دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلیے گلابی ربن کو علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔