02 اکتوبر ، 2015
سوات.........محکمہ انسداد دہشتگردی نے سوات میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گرفتارکرلیا۔ گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی سے جاری بیان کے مطابق مالکنڈ ریجن میں سوات کے علاقہ مٹہ میں کاروائی کی گئی۔ جس دوران غازی اکبر نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔
گرفتار دہشت گرد 2009 میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔