02 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد........سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے صابر شاہ کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف صابر شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل خالد رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ صابر شاہ کی عمر 17 سال ہے جس پر ایک وکیل کو قتل کرنے کا الزام ہے مگر اس نے صرف قتل میں معاونت کی ہے۔ عدالت نے اپیل دائر کرنے کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کی جبکہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا۔
عدالت نے کہا کہ اگر ایپلیٹ فورم سے اپیل مسترد ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔