02 اکتوبر ، 2015
نیویارک ......امریکا میں اب جدید ٹیکنالوجی کے حامل ایسے ڈرون تیار کیے جارہے ہیں جو انسانی زندگی کو مزید آسان بنانے کیلئے اہم کام سر انجام دے رہے ہیں۔
اس کی تازہ ترین مثال یہ ننھا منا سا ڈرون ہے جو کسی بھی لحاظ سے خطر ناک نہیں اور اس کا سائز اس قدر چھوٹاہے کہ با آسانی انسانی ہاتھ کی ہتھیلی پر بھی لینڈنگ کر سکتا ہے۔
چار پروں کی مدد سے فضائی بلندی میں اُڑنے والے اس ڈرون کو ریموٹ سے کنٹرول کر کے ہدایات دی جاتی ہے ۔یہ ڈرون جب اندھیر ے میں یا نیچی پر واز اڑتا ہے تو مختلف رنگوں کی LEDلائٹس بھی آن کر کے اپنی دلکشی میں اضافہ کر لیتا ہے۔