پاکستان
02 اکتوبر ، 2015

لاہور ، این اے 122 کےضمنی انتخابات کے حوالے سے تھریٹ ایڈوائزری

لاہور ، این اے 122 کےضمنی انتخابات کے حوالے سے تھریٹ ایڈوائزری

لاہور.....لاہور پولیس نے این اے 122 کےضمنی انتخابات کے حوالے سے تھریٹ ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ امیدواروں کو اپنی نقل و حرکت کےبارے میں دوسروں کو کم سے کم آگاہ کرنے پر زور دیا گیا۔

لاہورپولیس کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا کو با لخصوص تصدیق کےبغیر قریب نہ آنے دیں ،کیونکہ کیمرہ اور مائیک دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہیں انتخابی مہم اور سفر کے دوران بلٹ پروف گاڑی اور جیکٹ استعمال کرنے اورگاڑی کا سن روف کھول کر ہجوم میں خطاب نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔کسی اجتماع میں مجمع کو اسٹیج کے قریب نہ آنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے مجمع کے اندر سے نہ گزرنے ،دوران سفر پل،موڑ ،جھاڑیوں او ٹریفک سگنل کے قریب بھکاری اور اخبار فروش کو بھی قریب نہ آنے دینے کا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں :