دلچسپ و عجیب
21 مئی ، 2012

چپکانے کیلئے استعمال کی جانے والی ٹیپ سے انسان کو دیوا رپر لٹکا دیاگیا

چپکانے کیلئے استعمال کی جانے والی ٹیپ سے انسان کو دیوا رپر لٹکا دیاگیا

برلن…این جی ٹی…دیوار میں چنوانا تو ہم سب نے سنا ہی تھا لیکن جر منی میں ایک شخص نے اپنے ساتھی کو 55سیکنڈز میں چپکانے والی ٹیپ سے دیوا پر لٹکا کر سب کو حیران ہی کر دیا۔اس عالمی کارنامے کی انجام دہی کیلئے پہلے ایک شخص کو اسٹول پر دیوار کے ساتھ کھڑا کیا گیا اور پھر دوسرے ساتھی نے ٹیپ کی مدد سے اس کے جسم کو اس طرح چپکایاکہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت تک وہاں لٹکا رہے۔ پھرتی کا انوکھا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس کھلاڑی نے 55سیکنڈ میں اپنا کام مکمل کر لیا جس کی مضبوطی کو دیکھنے کیلئے اس ٹیپ سے چپکے شخص کے پاؤں کے نیچے سے اسٹول بھی نکال لیا گیا۔

مزید خبریں :