21 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…کپڑے سے بنائے گئے لباس شاید اپنی انفرادیت کھو چکے ہیں اس لئے ایک امریکی اسکول کی طالبہ نے چیونگ گم کے ریپر سے تیار کردہ لباس زیب تن کرلیا۔اسکول کے سالانہ فنکشن میں مختلف نظر آنے کی خاطراس طالبہ نے ایک سال تک چیونگ گم کے ریپر جمع کرکے ان سے چھ مہینے کے عرصے میں ایک خوبصورت لباس تیار کرلیا۔اس منفرد لباس کی تیاری میں اس کے دوستوں نے بھی ریپرز جمع کر نے میں اس کا مکمل ساتھ دیا جس نے اپنی اس ہنر مندی سے سب ساتھیوں کو حیران کردیا۔