04 اکتوبر ، 2015
لاس اینجلس ...... مشہور ہالی ووڈ فلم سیریز ’’اسٹار وارز‘‘ کے خلائی جہاز کا ماڈل ساڑھے 4لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔
جنوبی کیلیفورنیا میں ہالی ووڈ فلموں میں استعمال ہونیوالی اشیاء کی نیلامی ختم ہوگئی جس میں ہالی ووڈ کی سپرہٹ سیریز ’’اسٹار وارز‘‘ کی چوتھی فلم میں اڑایا جانیوالا خلائی جہاز کا ماڈل سب سے مہنگے داموں میں فروخت ہوا۔
تین روز تک جاری رہنے والی نیلامی میں ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کی کئی یادگار اشیاء کو فروخت کیا گیا ۔’’اسٹاروارز‘‘ کے خلائی جہاز کا 16انچ کا انوکھا ماڈل 4لاکھ 50ہزار ڈالرز میں نیلام کیا گیا۔