05 اکتوبر ، 2015
لندن.....بر طا نیہ کےسیہام ٹاؤن میں ایک مقامی کسان نے دنیا کی سب سے وزنی اور بڑی ہری پیاز اُگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔
اس مقصد کیلئے منعقد کیے گئے خزاں شو( Autumn Show )میں لاتعداد مقامی افراد نے اپنی اُگائی ہو ئی دیوہیکل اور وزنی سبزیاں بھی پیش کیں جنہیں اس دس کلو گرام وزنی ہری پیاز نے پیچھے چھو ڑتے ہو ئے مقابلہ جیت لیا اور اسے دنیا کی سب سے وزنی اور بڑی ہری پیاز کی حیثیت سے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔