06 اکتوبر ، 2015
نیویارک ......دنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو حیران کردے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والا ماہر شیف ڈینیل ڈریک پین کیک کو مختلف انسانی شکلوں میں اس طریقے سے ڈھال دیتا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے تصویر ہی اتار لی ہو۔
ڈینیل ڈریک کھانے تو اچھے بناتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ایک ماہر آرٹسٹ بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے دونوں فن یکجا کردیئے ہیں۔