دلچسپ و عجیب
06 اکتوبر ، 2015

یونان میں بغیر ڈرائیورچلنے والی بسیں متعارف

یونان میں بغیر ڈرائیورچلنے والی بسیں متعارف

ایتھنز......آج کے جدید دور میں جہاں ہر کام مشینوں سے لیا جا رہا ہے وہیں یونان کے ماہرین نے ایسی جدید بسیں بھی تیار کر لی ہیں جنہیں کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔

خود کار جہازوں اور گاڑیوں کی دھوم کے بعدیونان کی ایک کمپنی نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بسیں بھی متعارف کروا دی ہیں۔

یونان کے شہر تریکالا میں چلائی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کی حامل ان بسوں میں 10سے 12افرادکے سوار ہونے کی گنجائش ہے جبکہ یہ 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بجلی سے چلنے والی یہ بسیں بغیر کسی آواز کے چلتی ہیں جو مکمل طور پر آلودگی سے پاک ہیں۔ فی الحال اس بس سروس کا آزمائشی طور پر آغاز کیا گیا ہے جبکہ کامیابی کی صورت میں انہیں باقاعدہ طور پر سڑکوں پر لایا جائے گا۔

مزید خبریں :