دلچسپ و عجیب
07 اکتوبر ، 2015

جاپان میںکارڈ بو رڈ کی مدد سے تیار کی گئی کار

جاپان میںکارڈ بو رڈ کی مدد سے تیار کی گئی کار

ٹوکیو.....یوں تو آپ نے کئی لگژری گاڑیاں دیکھی ہونگی لیکن جاپان کی ایک آٹو موبائل کمپنی نے مکمل طور پر کارڈ بورڈ کی مدد سےکار تیار کی ہے جو دوڑنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس انوکھی گاڑی کوماہر انجینئرز نے گتے کی لاتعداد تہوں کی مدد سے بنایا ہے جوایک دوسرے پر اس ترتیب سے رکھی گئی ہیں کہ یہ گاڑی مکمل ہو گئی بلکہ پہلی نظر دیکھتے ہوئے آرٹ کے کسی نمونے سے کم نہیں معلوم ہورہی ۔

اس کے ٹا ئروں ،نشستوں، ہیڈ لائٹ فریم سے لے کر تمام تر اندرونی اور بیرونی باڈی کو تہوں پر مشتمل کار ڈبورڈ سے بنایا گیا ہے جسے روڈ پر چلتے دیکھ کر یقیناًانجینئرزکی مہارت کو داد دینے کو دل چاہتا ہے۔

مزید خبریں :