21 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…کہتے ہیں کام کو توجہ اور دل لگا کر کر نا چاہیے لیکن کام میں دلچسپی حد سے زیادہ نہیں ہو نی چا ہیے کہ ارد گرد کی کچھ خبر ہی نہ ہو ۔ اس وڈیو میں نظر آنے والی روسی خاتون کو ہی دیکھ لیجئے جو صفائی کاکام اس قدر مگن ہو کر کر نے میں مصروف ہیں کہ انھیں اس بات کا احساس تک نہیں کہ ویکیوم کلینر کا پائپ مکمل طور پر مشین سے نکل چکاہے۔ ویکیوم کلینر کی بلند آواز سے مطمئن یہ خاتون پیٹھ کیے قالین صاف کر تی رہی اور جب کام ختم ہو نے کے بعد انھوں نے پلٹ کر دیکھا تو دیگر افراد کے ساتھ ساتھ ان کو بھی اپنی نا دانی پر ہنسی آگئی۔