14 اکتوبر ، 2015
برلن ......جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دسویں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کا باقاعدہ آغازہوگیا ہے۔ فیسٹیول میں جرمنی سمیت دنیا بھرسے ماہر لائٹ آرٹسٹ اور ڈیزائنرز شرکت کررہے ہیں ، فیسٹیول کا انعقاد ہر سال اکتوبر کے مہینے میں کیا جاتاہے ۔
9سے18اکتوبر تک جاری رہنے والے اس دس روزہ لائٹ فیسٹیول کے موقع پربرینڈنبرگ گیٹ،ٹی وی ٹاور،برلنر ڈوم کیتھڈرلاور دی فنکٹرم ریڈیو ٹاور سمیت شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں،لیزپراجیکشن اور آتش بازی کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جارہی ہیں۔
لوگوں کی بڑی تعداد اندھیرے میں جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھنے شہر کے مرکز کا رُخ کررہی ہے۔