14 اکتوبر ، 2015
بیجنگ ......قدموں تلے پھو ل بکھیر نے کا محا ورہ تو آپ نے سنا ہو گا لیکن اس سے کچھ مختلف کام یہ سیڑ ھیا ں کر تی ہیں، یعنی قدموں تلے سر بکھیر تی ہیں۔
جنوبی چین کے علاقے چونگ کنگ( Chongqing)میں ماہرین نے ایسی انوکھی سیڑھیاں تیار کی ہیں جن پر قدم رکھتے ہی نہ صرف موسیقی کے تار چھِڑ جاتے ہیں بلکہ یہ سیڑھیاں دلکش رنگ بکھیرنے لگتی ہیں۔
اس دلچسپ تفریح کے باعث شہریوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میںیہاں کا رُخ کیا اور اِن رنگ بدلتی اور میوزک بجاتی سیڑھیوں پر جی بھر کر انجوائے کیا جو تفریح کے ساتھ ساتھ ورزش کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔