کھیل
14 اکتوبر ، 2015

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

ابوظبی......ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان ٹیم نے آج 286رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

شیخ زائد اسٹیڈیم میں شعیب ملک نے 124اور اسد شفیق نے 11گیارہ رنز کے ساتھ کھیل شروع کیا۔

میچ کے پہلے روز پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد حفیظ نے کیا۔

قسمت نے پاکستانی بیٹسمینوں کا ساتھ دیا، سات رنز پر حفیظ کا سلپ میں ای ین بیل نے اینڈرسن کی بولنگ پر کیچ ڈراپ کردیا، شعیب ملک کو چالیس رنز پر زندگی ملی جب وہ کیچ آئوٹ ہوگئے لیکن امپائر نے نوبال قرار دے دی۔

شان مسعودکو 2 رنز پر بولڈ کرکے جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کو تیسرے ہی اوور میں پہلی کامیابی دلائی، تاہم اس کے بعد شعیب ملک نے محمد حفیظ کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔ حفیظ98 رنز کی اننگز کھیل بین اسٹوکس کی وکٹ بن گئے ۔

یونس اور شعیب کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ براڈ نے یونس کو 38رنز پر کیچ آؤٹ کروا کے کیا۔ کپتان مصباح الحق تین رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی دوسری وکٹ بنے۔ اس وکٹ کے ساتھ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں میں 415 وکٹوں کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پہلے دن کے کھیل کی خاص بات اسٹار بیٹسمین یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز تھے، انہوں نے لیجنڈ جاوید میانداد کا 8832رنز کا ریکارڈ توڑا جبکہ شعیب ملک نے شاندار انداز میں سنچری بناتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ انٹری دی۔

مزید خبریں :