14 اکتوبر ، 2015
لندن ......برطانوی دار الحکومت لندن میں ایک منفرد ریس کا اہتمام کیا گیا جس کے شرکا کو خون آشام بلاؤں سے بچتے بچاتے ایک مقررہ مقام تک پہنچنا تھا۔
ورلڈ زومبی ڈے کی مناسبت سے منعقد کی گئی اس واک کے شرکا نے واٹر لو اسٹیشن سے اپنا سفر شروع کیا جو سوہو اسکوائر پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
واک میں سیکڑوں مرد،خواتین اور بچوں نے خون آشام بلاؤں کا روپ دھار کر شرکت کی جس نے شہر کی سڑکوں پر خوف طاری کردیا۔