14 اکتوبر ، 2015
کوئٹہ .....کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم مکمل ہونے کے باوجود 30 ہزار سے زائد بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے، رہ جانے والے بچوں کو آج قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم 10 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور منگل کو کیچ اپ ڈے تھا ،تاہم 4روز کی مہم کے باوجود کوئٹہ میں 3لاکھ 75ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا نہ ہوسکا ۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تقریبا10 فیصد بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ،جنہیں آج مہم جاری رکھ کر قطرے پلائے جائینگے۔