14 اکتوبر ، 2015
میکسیکو سٹی ......مہنگے اور شاندار ریسٹو ر نٹ تو دنیا میں بہت ہیں تاہم میکسیکو سٹی میں ہوا میں معلق ریسٹورنٹ قائم کرکے ضیافت اڑانے کا نیا اوردلچسپ طریقہ متعارف کرایا ہے لیکن یہ ضیافت کمزور دل افراد کیلئے با لکل بھی نہیں ہے۔
165فٹ کی بلندی پر کھلی فضا میں کرین کے ذریعے معلق اس ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل کے گرد 22افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جن کی تواضع کے لیے 3افراد پر مشتمل اسٹاف ہے۔
اس ریسٹورینٹ میں ایک فرد کے کھانے کا بل کا فی بھاری ہے لیکن اس کے باوجودلوگ یہاں آنے کے حوالے سے کافی پرجوش نظر آتے ہیں۔
ہوا میں معلق ہوکر کھانے کا یہ طریقہ پہلی بار نہیں اپنایا گیا بلکہ امریکا، کینیڈا، فن لینڈ، یو کرین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے 40ممالک میں کسی نہ کسی طریقے سے اس طرز کے ریسٹورینٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔