14 اکتوبر ، 2015
ابوظبی......پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے، دوسرے روز چائے کے وقفے پر پاکستان نےپہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر499رنز بنالیے ہیں، شعیب ملک 238اور اسد شفیق107رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے انگلش بالرز کا بھرکس نکال دیا، آج کھیل کادوسرا سیشن بھی مکمل طور پاکستان کے نام رہا اور سرتوڑ کوشش کے باوجود کوئی بھی انگلش بالر وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکا،۔
پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 286رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ ان کے ساتھ بیٹسمین اسد شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آٹھویں سنچری بنائی۔ دونوں بیٹسمین پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک 248رنزبناچکے ہیں۔