14 اکتوبر ، 2015
ابو ظہبی........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بنا کسی نقصان کے 56رنز بنالیے۔
اس سے قبل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے چائے کے وقفے کے بعد اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی، اس وقت پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 523رنز بنائے تھے۔
جس کے بعد انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز شروع کی اور 21اوورز کے کھیل میں کوئی وکٹ ضائع کیے بغیر 56رنز بنائے، جب میچ ختم ہوا تو کپتان الیسٹر کک39اور معین علی15پر ناٹ آئوٹ تھے، کل میچ کا تیسرادن ہے۔