دلچسپ و عجیب
22 مئی ، 2012

قدموں تلے زمین کھسک جانا،محاورہ حقیقت کا روپ دھار گیا

قدموں تلے زمین کھسک جانا،محاورہ حقیقت کا روپ دھار گیا

بیجنگ…این جی ٹی…قدموں تلے زمین کھسک جانے کا محاورہ تو ہر کسی نے سنا ہوگا لیکن کیاکہیے اُس چینی نوجوان کی جس بیچارے نے اس محاورے کواپنی زندگی میں حقیقت بنتے دیکھ لیا۔چین میں ایک مال کے اندر چھت کی صفائی کرتے رضاکار کے اُس وقت پاؤں تلے زمین کھسک گئی جب اسکے پیروں کے نیچے موجود آہنی روڈ ٹوٹ گئے اور وہ ہوا میں لٹک گیا۔بس پھر کیا تھامال انتظامیہ فوراً حرکت میں آئی اور لٹکتے نوجوان کو نیچے اُتارنے کے لیے زمین پر پھولا ہوا گدا بچھایا گیا جسکے بعد اُس نے نیچے چھلانگ لگاکر اپنی اٹکی ہوئی سانسیں بحال کیں۔

مزید خبریں :