دلچسپ و عجیب
18 اکتوبر ، 2015

جاپان میں رو بوٹ پین کیک بنانے لگے

جاپان میں رو بوٹ پین کیک بنانے لگے

ٹوکیو.......جاپان میں ایک ایسا منفرد رو بوٹ تخلیق کیا گیا ہے جو ایک ماہر شیف کی طرح پین کیک بنانے کی صلا حیت رکھتا ہے۔

انسانی قد اور جسامت کا حامل یہ روبوٹ اپنے دونوں ہاتھوں میں چمچ پکڑ کر پین کیک کا آمیزہ بنانے سے لے کر توے میں تیل لگا نا اور کیک کو پکانے کاکا م بغیر کسی کی مدد کے خود سر انجام دیتا ہے۔

اس روبوٹ کے بازوؤں اور پیٹھ میں کل 15جو ڑ ہیں، جن کے با عث وہ پین کیک کی تیاری میں با آسانی حرکت کرسکتا ہے۔

اس روبوٹ کی خاص با ت یہ بھی ہے کہ اس میں انسانی آواز کو پہچاننے کی صلا حیت بھی مو جو د ہے جس کے باعث یہ پین کیک کی تیاری کے دوران ملنے والے احکات پر عمل کر تا اور گانے گنگنا کردوسروں کو محظوظ بھی کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :