کاروبار
22 مئی ، 2012

انکم ٹیکس، سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز پر جرمانے معاف ،ایف بی آر

 انکم ٹیکس، سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز پر جرمانے معاف ،ایف بی آر

اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس، سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز پر عائد جرمانے معاف کردئیے اور انکم ٹیکس نا دہندگان اب 31مئی تک ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق کاروباری برادری کی سہولت کے لئے ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادائیگی کی تاریخ میں 31مئی تک توسیع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کسٹمز بونڈڈ ویئر ہاؤسز میں زیادہ عرصے تک پڑے رہ جانے والے سازو سامان پر پینل سرچارج بھی ختم کردیا ہے۔جبکہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز پر عائد جرمانے بھی معاف کردئیے ہیں۔

مزید خبریں :