19 اکتوبر ، 2015
لندن...... برطانیہ میں ایک خاتون برتن دھونے کیلئے استعمال ہونیوالے فوم کھانے کی شوقین ہے، جو دن بھر میں20واشنگ فوم کھاجاتی ہے۔
23 سالہ ایما تھامسن فوم کوکئی گھنٹے ایپل فلیور واشنگ مائع میں ڈبو کر رکھتی ہے اور پھر اسے چبا چبا کر کھا جاتی ہے۔ ایما کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ باہرمزیدار کھانا کھانے جاتے ہیں لیکن وہ فوم کھانا پسند کرتی ہے اسی لیے جب وہ کسی دوست یا رشتہ دار کے گھر جاتی ہے تو اسے چائے کیساتھ چپس اور فوم پیش کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ فوم کو جس مائع میں ڈبو کر کھاتی ہے اسے اس کی خوشبو اور ذائقہ بیحد پسند ہے۔ ایما کو یہ عادت 2 سال قبل برتن دھونے کے دوران اچانک فوم کھانے سے پڑی جس کے بعد اسے اس کا ذائقہ اتنا پسند آیا کہ اس نے اسے اپنی روزمرہ کی خوراک بنا لیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایما صرف ایک ہی کمپنی کے فوم کھاتی ہے کسی اور کمپنی کا بنا ہوا فوم اسے پسند ہی نہیں آتا۔