دلچسپ و عجیب
20 اکتوبر ، 2015

جمہوریہ چیک میں لائٹ فیسٹیول،عمارتیں جگمگا اُٹھیں

جمہوریہ چیک میں لائٹ فیسٹیول،عمارتیں جگمگا اُٹھیں

پراگ .....جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں چار روزہ لائٹ فیسٹیول"سگنل"کا اہتمام کیا گیا۔

فیسٹیول میں جہاں دنیا بھرسے کئی ماہر لائٹ آرٹسٹس اور ڈیزائنرز نے شرکت کی، وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اندھیرے میں جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھنے شہر کے مرکز کا رُخ کیا۔

15سے 18اکتوبر تک جاری رہنے والے اس لائٹ فیسٹیول کے موقع پر شہر کی تاریخی،بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں،لیزرپراجیکشن،وڈیو میپنگ اور آتش بازی کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی گئیں جو اِن عمارتوں کو جیتے جاگتے ،چلتے پھرتے اور دوڑتے بھاگتے آرٹ کے نمونوں میں تبدیل کرنے کا کام دے رہی تھیں ۔

مزید خبریں :