22 مئی ، 2012
نئی دہلی…بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت آنے پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔نئی دلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جو میں نے قبول کرلی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت چاہتی ہے کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں تاہم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کررہا ہوں۔