صحت و سائنس
26 اکتوبر ، 2015

ملتان میں ڈینگی سے متاثرمریضوں کی تعداد 257 ہو گئی

ملتان میں  ڈینگی سے متاثرمریضوں کی تعداد 257  ہو گئی

ملتان.....ملتان میں مزید 9 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے اب تک مریضوں کی تعداد 257 ہو گئی ہے۔

نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے آج صبح تک مزید 9 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ یکم جنوری 2015 سے اب تک 257 افراد ڈینگی وائرئس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد نشتر اسپتال میں اب بھی زیر علاج ہیں جنہیں مختلف ٹریٹمنٹ سے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارش کے بعد ڈینگی کے خلاف مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو اپنی کارکردگی کو مزید بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں :