دلچسپ و عجیب
27 اکتوبر ، 2015

نیوزی لینڈمیں لیگو برکس سے بنے شاہکارماڈلز کی سالانہ نمائش

نیوزی لینڈمیں لیگو برکس سے بنے شاہکارماڈلز کی سالانہ نمائش

آکلینڈ......لیگو بلاکس صرف بچوں کے کھلونوں کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتے بلکہ بڑے بڑے ماہر فنکارانہیں بطور آرٹ میڈیم بھی استعمال کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹاؤن آکلینڈ کے ایک اسٹیڈیم میں ہزاروں لیگو بلاکس سے بنے چھوٹے بڑے منفرد فن پاروں کی تیسری سالانہ نمائش کاانعقاد کیا گیا ہے ، جس میں دنیا بھر سے ماہر آرٹسٹوں نے شرکت کی۔

ان فن کاروں نے لا کھوں رنگین لیگو برکس کوکما ل مہا رت سے جوڑ کرروزمرہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ہر شے کے فن پا رے بنائے ہیں۔نمائش میں 20ہزار مقامی افراد نے بھی شرکت کی اور لیگو سے اپنے من پسند فن پارے بنائے۔

مزید خبریں :