28 اکتوبر ، 2015
بنکاک .......گھڑ دو ڑ کے بار ے میں تو سب ہی جا نتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کے صوبے میں بھینسوں کی دوڑکا سا لا نہ مقا بلہ منعقد کیا گیا۔
144ویں سالانہ میلے کے موقع پر تھائی صوبے چونبوری میں واٹر بفالو ریس(بھینسوں کی دوڑ)کا اہتمام کیا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سینکڑوں مالکان اپنی بھینسوں کو سجا سنوار کر اس ریس میں شرکت کیلئے لائے۔
اس ریس کیلئے کسانوں نے اپنے چاولوں کے کھیتوں سے کٹائی کرکے میدان تیار کیا جہاں بھینسوں کے درمیان100میٹر ریس ہوئی۔
اس موقع پر بھینسوں کی پشت پر سوار جاکیز اپنی بھینس کو اختتامی لائن تک پہلے پہنچانے کی جستجو میں دکھائی دئیے تاکہ ریس کا انعام جیتا جاسکے۔
واضح رہے کہ اس سالانہ میلے میں دوڑ کے علاوہ بھینسوں کی پریڈ اور مقابلہ حسن کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔