دلچسپ و عجیب
28 اکتوبر ، 2015

سڈنی کے ساحل کنارے منفرد آرٹ نمائش

سڈنی کے ساحل کنارے منفرد آرٹ نمائش

سڈنی ......آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغاز ہو گیا ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحل سمندر پر منعقد کی گئی ہے۔

سڈنی کا خوبصورت بونڈی اورتامراما سا حل کا2کلومیٹر کاحصہ اوپن ائیر میو زیم میں تبدیل ہو گیا ہے اور لہروں کے کنارے منفر د مجسموں کی نما ئش جا ری ہے ۔

اپنی طرز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اورانفرادیت نما یا ں ہے ۔

Sculpture by the Sea کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس19ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک، چکنی مٹی، ربر، اسٹین لیس اسٹیل، پیتل،بان اور دیگر میٹریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے۔

نمائش میں18ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے تیارکردہ کم وبیش 100 ماڈلز نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ نمائش 8نومبر تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں :