28 اکتوبر ، 2015
لاہور .....حالیہ زلزلے میں انسانی جانوں کے زیاں کے حوالے سے درد دل رکھنے والے افراد کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، آج آئی سی سی کے امپائر علیم ڈار نے متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے 10لاکھ روپے بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ امپائر علیم ڈار نے زلزلہ متاثرین کے لئے دس لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا،قدرتی آفات کے دوران کھیلوں سے وابستہ شخصیات ہمیشہ متاثرین کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔
پیر کو آنیوالے ہولناک زلزلے کے متاثرین کی امداد کیلئے ایک بار پھر کھیلوں سے وابستہ شخصیات آگے آرہی ہیں ۔
گزشتہ روز آل راونڈر شاہد آفریدی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی فاونڈیشن کے جانب سے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ امداد کاموں میں حصہ لیں گے۔