صحت و سائنس
28 اکتوبر ، 2015

کراچی:سول اسپتال ایمرجنسی کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش

کراچی:سول اسپتال ایمرجنسی کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش

کراچی.......سول اسپتال کراچی میں گائنی وارڈ کی ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو داخل نہ کئے جانے پر خاتون نے ایمرجنسی کے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی ماں صبح سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں موجود تھی،گائنی وارڈ کی ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو داخل نہ کیا گیا، جس کے باعث خاتون نے ایمرجنسی کے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا۔

اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرعبدالقادر کا کہنا ہے کہ اس قسم کاواقعہ ہواہوگا، تاہم یہ میرے علم میں نہیں۔

مزید خبریں :