29 اکتوبر ، 2015
پیرس .......پیرس میں ہر سال ایک انو کھے انداز کے فیشن شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیب تن کیے ریمپ پر واک کرتی ہیں۔
اس شو میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس برس دنیا کے چالیس ملکوں سے چار سو کمپنیاں چاکلیٹ فیسٹول میں حصہ لے رہی ہیں۔
21ویں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو Salon du Chocolat میں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ، چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی اور مختلف اقسام کی چاکلیٹ سے مزین ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے۔
یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منا یا جاتا ہے جس میں چا کلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقا د کیا جا تا ہے۔