03 نومبر ، 2015
لندن .....یوں تو کچھ لوگوں کیلئے کپڑوں پر استری کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہوتا ہے لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی تو منچلے ہر مشکل سے گزرجاتے ہیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گیرتھ سینڈرز نامی 28سالہ شخص نے 100گھنٹے تک مسلسل استری کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
برطانوی شہر برسٹل میں رہائش پذیر گیرتھ نے اس دوران 2000مختلف کپڑوں پر استری کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ تین سال قبل آسٹریلوی شخص نے 80گھنٹوں تک مسلسل استری کرکے قائم کیا تھا۔