03 نومبر ، 2015
نیویارک ......بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحت مندمعا شرے کی عکا سی کر تا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انوکھے فیسٹیولز منعقد کیے جاتے ہیں۔
امریکی ریاست میسوری میں بھی گذشتہ دنوں کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس ٹف مڈر(Tough Mudder)کا انعقاد کیا گیا۔
ٹف مڈر نامی اس ریس میں سیکڑوں مردو خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا12میل فاصلہ طے کیا ۔
ریس کے شرکاء کوجہاں کیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے، برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ، 10ہزار الیکٹرک والٹ کی برقی اور خار دار تاروں ، چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت کئی مشکلات عبور کرنا تھیں۔
اس ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ مشکل مقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔