06 نومبر ، 2015
لندن ......ویڈیو گیمز کے دیوانے تو دنیا میں بہت سے پائے جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے شوق کو جنون کی حد تک سر پر سوار کر لیتے ہیں۔
ڈریو ویسلر نامی ایک منچلے کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 103 گھنٹے میں اپنا پسندیدہ ترین ویڈیو گیم مکمل کرکے ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
"لیجنڈ آف زیلڈا" نامی ویڈیو گیم کو کھیلتے ہوئے اس ویڈیو گیمر نے ایک سیکنڈ کے لئے بھی اپنی آنکھوں کا استعمال نہیں کیااور اس مظاہرے کو آن لائن ہزاروں افراد نے دیکھا۔
واضح رہے کہ 2007 میں انہوں نے بینائی سے محروم ایک گیمر کو دیکھا جو زیلڈا گیم کھیل کر اس کے تمام مراحل عبور کرنا چاہتا تھا اور اس کے بعد انہوں نے خود کو بھی چیلنج کیا اور بند آنکھوں سے گیم ختم کرنے کا عزم کیا۔
اس مشکل راہ کو عبور کرنے کے لیے اس نے ہفتے میں کئی گھنٹوں تک آنکھیں بند کرکے گیم کھیلا اور گیم کے تمام مراحل پر عبور حاصل کیا۔