پاکستان
24 مئی ، 2012

اسپیکر نے میرے حق میں فیصلہ دیا، جمہوریت کی فتح ہوئی، وزیراعظم

اسپیکر نے میرے حق میں فیصلہ دیا، جمہوریت کی فتح ہوئی، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسپیکر نے فیصلہ میرے حق میں دے دیا ہے جس سے پاکستان میں پہلی مرتبہ جمہوریت کی فتح ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں نہ بھیجنے کے فیصلے پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے فیصلے سے پاکستان میں پہلی مرتبہ جمہوریت کی فتح ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے اسپیکر مولوی تمیز الدین کی بات سن لیتی تو آج ملک کی تقدیر بدل جاتی۔

مزید خبریں :