09 نومبر ، 2015
ٹوکیو.......بیو ی یا پھر گرل فرینڈ کی پہنچ سے دور رکھنے کی خاطر جاپانی شخص نے اپنے مو بائل پر50اعداد پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑاپاس کوڈ لگا دیا۔
عام طور پراپنے ذاتی مو بائل فون کو دوسری کی پہنچ سے دور رکھنے کے لئے اس پر4 سے5 اعداد پر مشتمل پاس کو ڈ لگا یا جا تا ہے لیکن ایک جاپانی شخص نے اپنے مو بائل پر50 ہندسوں پر مشتمل کو ڈ لگا رکھا ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا پاس کوڈ کہا جاسکتا ہے۔
اس نے اپنی بیوی یا پھرگرل فرینڈ کی پہنچ سے دو ر رکھنے کیلئے اتنا لمبا کو ڈ رکھا ہے کہ یا کو ئی اور وجہ ہے لیکن اس عمل سے اس کی ذہانت صاف ظاہر ہے کہ یہ رکے بغیر 50حروف پھرتی سے جب بھی ٹائپ کر تا ہے تو کوئی غلطی نہیں ہو تی اور فوراً موبائل ان لاک ہو جاتاہے۔